حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے: محمود خان اچکزئی

حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے: محمود خان اچکزئی

 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سول نافرمانی کی تحریک موخر کر نی چاہیے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق محموداچکزئی نے کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے ضلعی سطح پراحتجاج ہو، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نرم رویے سے اپنا ہی نقصان ہوا، اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں، شیخ وقاص اکرم کا خواجہ آصف کو مشورہ

محمود خان اچکزئی نے بانی پارٹی عمران خان کی رہائی کے لیے حکمت عملی کے فقدان کی نشاندہی بھی کی۔ انہوں نےپی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آئی، خواجہ آصف

بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑیگی۔ محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 4 ماہ میں انتخابات کرائے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *