کچہ کریمنلز کیخلاف پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ،2 مغوی بازیاب،دو اغواء کار گرفتار

کچہ کریمنلز کیخلاف پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ،2 مغوی بازیاب،دو اغواء کار گرفتار

پنجاب پولیس کی رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی، 2 مغوی بازیاب، 2 اغواء کار گرفتار،رحیم یار خان پولیس نے بیکری مالک عثمان مقبول اور ہندؤ شہری بادشاہ جی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رحیم یار خان پولیس کا کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے،اغواءکار مغوی افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔یہ

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں میں گرفتار8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور

ترجمان کے مطابق پولیس نےکشمور سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، پولیس آپریشن کے نتیجے میں اغواءکار مغوی افراد کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہوئے۔

ڈاکوؤں نے مغوی شہریوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا ہوا تھا ، آپریشن کے دوران نائٹ ویژن گاگلز، بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی کے 8 رہنما اشتہاری قرار

کامیاب آپریشن کے دوران اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی بھونگ، سی آئی اے انچارجز، ایچ اوز بھونگ اور ماچھکہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بھر پور حصہ لیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *