پی ٹی آئی ملکی اداروں کیخلاف زہر اُگل رہی ہے: احسن اقبال کا الزام

پی ٹی آئی ملکی اداروں کیخلاف زہر اُگل رہی ہے: احسن اقبال کا الزام

 وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی اداروں کے خلاف زہر اُگل رہی ہے، آج اڈیالا جیل میں بیٹھا شخص اللّٰہ کی پکڑ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چار سالہ دور حکومت میں ملک کی معاشی ترقی کو مکمل طورپرجام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی

2018 میں ایک اناڑی کو پاکستان کی چابی دی گئی، اس نے معیشت برباد کر کے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ کر دیا۔ 9مئی کو جو کچھ کیا گیا اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے کیس بنا کر جیل بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، شیڈول جاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی جب حکومت آئی انہیں کام سے روک کر سازش سے نکالا گیا۔ ایک آدمی ملکی سیاست میں زہر گھولنے اور نفرت بھرنے والا ہے، پی ٹی آئی والے بتائیں کہ 4 سال کی گورنمنٹ میں آپ نے کیا کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *