پنجاب میں تحریک انصاف کے دور حکومت کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 310 گاڑیاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر خریدی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی ان گاڑیوں کی خریداری کے دوران پیپرا رولز کو نظرانداز کیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیشگی رقم ادا کی گئی۔
اس معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے نہ تو قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور نہ ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری حاصل کی گئی۔