آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر پاک بھارت میچ کولمبو میں کرانے کی تجویز دی ہے۔

بورڈ ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے سری لنکا سے اگر اچھی آفر ملتی ہے تو میچز وہاں کرالیے جائیں، وینیو کا کرایہ، گیٹ منی، سکیورٹی اخراجات، ہوٹلنگ اور پروڈکشن اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا تاہم کولمبو میں بھارت کے تمام میچز منعقد کرانے کے امکانات کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا ایف آر سی بنوانے کے لیے اہم خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی کا وینیو فیورٹ ہے، آئی سی سی آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کےکرکٹ بورڈز کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *