اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 16 دسمبر کو تمام نجی و سرکاری سکولز اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرحسن وقاص چیمہ راولپنڈی کی جانب سے سکولز و کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک وپرائیویٹ سکولز و کالجز میں کل سوموار کے روز چھٹی ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اسلام آباد کے تمام سکولز و کالجز کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی تمام پرائیویٹ سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر میں کل تمام سکولز و کالجز بند رہیں گے۔ سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
لاہور میں بھی 16دسمبر کو تمام نجی و سرکاری سکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکول و کالجز بند رہیں گے تاہم تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔