فیصل آباد میں بڑے پیٹ والے پولیس ملازمین کی شامت آ گئی ، توند کم کرنے کے لئے ان کیلئے جدید جم قائم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس میں بڑے پیٹ والے ملازمین کوتوند کم کرنے کیلئے جسمانی ورزش کیساتھ اب انہیں جم میں جدید مشینوں پر سخت مشقت بھی کرنا پڑے گی تا کہ مو ٹے توند والے نہیں، سما رٹ اور چست پولیس مین بنیں ۔
فیصل آباد پولیس لائنز میں اہلکاروں کے لئے جدید جم قائم کر دیا گیا ہے جہاں جسمانی ورزش اور جدید مشینوں پر ملازمین کی وزن گھٹانے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس لائن میں اچھل کود کرتے یہ اہلکار موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں۔
محکمہ پولیس کی طرف سے اب ایسے بھاری بھر کم اہلکاروں کے لیے جدید جم بھی قائم کردیا گیا ہے تاکہ یہ اہلکار بھاگ دوڑ کے ساتھ جدید مشینوں پر ورزش کر کے اپنی بڑ ھتی ہوئی توندیں کم کر سکیں۔
اس حوالے سے پولیس کانسٹیبلز کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر ہو گئے تھے یا موٹاپا ہو گیا تھا جس کے باعث ہمیں کافی دشواری پیس آر رہی تھی، جب ہم ورزش کریں گے صحت اچھی ہو گی تو ڈیوٹی بھی ٹھیک طریقے سے کریں گے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہم نے فیصل آباد پولیس کے اسٹینڈرڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، نگرانی کی جارہی ہے کہ جم کا استعمال اچھے سے کیا جائے اور ایک معیار قائم کیا جائے۔