رجب بٹ کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہائی مل گئی

رجب بٹ کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہائی مل گئی

نامور یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہائی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامور یوٹیوبر رجب بٹ کو محکمہ وائلڈ لائف نےہمراہ پولیس گھر پر چھاپہ مار کر اسلحے کی نمائش اور شیر کا بچہ بطور تحفہ لینے پر حراست میں لیا تھا تاہم بعدازاں انہیں رہائی مل گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 16 دسمبر کو تمام سکولز اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا ۔ غیر قانونی شیر کا بچہ بطور تحفہ لینے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہیں نجی سوسائٹی میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ رجب بٹ سے غیر قانونی گن بھی برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کیخلاف ناجائز کلاشنگوف رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

نامور یوٹیوبر کو 4سے 5گھنٹے تک تھانے میں رکھنے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔یاد رہے کہ رجب بٹ کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور شادی کے فنکشنز میں بے پناہ دولت کی نمائش کرنے پر ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *