پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی، چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی، چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا ہے اس پر عمل کیا جائے۔ پیپلزپارٹی کو تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں۔ جب کوئی حتمی بات ہوگی تو سب کو آگاہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: جو ماحول تحریک انصاف نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے۔ تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بنائے جانے کے سوال پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ اجلاس جب بلایا جائیگا تو نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیںاور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی فریقین نے شدت کیساتھ اپنا موقف پیش کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *