چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے پر غور شروع

چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے پر غور شروع

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز سری لنکا میں کرانے پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں پاکستان بھارتی میچز کولمبو میں کرانے کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہا ہے جبکہ میچز دبئی کے بجائے سری لنکا میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:2024 : ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نےسب سے زیادہ میچز ہارے

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی اور اس کا میزبان پاکستان ہوگا۔ تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔ ایونٹ کے شیڈول کا آفیشل اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پاکستان میں 10 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تین میچ دبئی میں ہوں گے۔ دبئی میں ایک سیمی فائنل اور فائنل بھی متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *