پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی

پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی

صوبہ پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم پالیسی میں نرمی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر فوری طور پر ہوگا۔ سردی کی شدت کے پیش نظر طالب علم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔ یہ نرمی طلباء کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق 28 فروری 2025ء تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 16 دسمبر کو تمام سکولز اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے لیے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کا مقصد ڈسپلن اور شفاف تدریسی نظام کو یقینی بنانا ہے۔ ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو ان گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق، تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ، طلباء اور نان ٹیچنگ سٹاف کے موبائل فون بند کر کے ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائے جائیں گے۔ سٹاف کے لیے ڈریس کوڈ کے تحت ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا ضروری ہوگا اور ٹیچرز اور طلباء کو اپنے نام کا بیچ لگانا ہوگا۔ یونیفارم کے ساتھ جرسی پہننا بھی لازمی ہوگا۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ہر کلاس میں وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر اور غیر حاضر طلباء کے نام اور مضمون کی معلومات درج ہوں گی۔ پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بھی بورڈ پر لکھے جائیں گے۔
اساتذہ کا گھڑی پہننا ضروری ہوگااور اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری یقینی بنانی ہوگی۔ سکول کے مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ نصب کیا جائے گا اور ہر سکول میں تین یا چار پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *