گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینیٹر فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس یونیورسٹی سے فیصل واوڈا ڈاکٹر بنے ہیں، وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے۔
گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل واوڈا اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں لیکن وہ کبھی کبھار بھول جاتے ہیں کہ وہ کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں، جیسے گول گیپر کبھی کبھی اپنے ہی گول میں گیند پھینک دیتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جب سے آیا ہوں، جانے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن جو آنا چاہتا ہے وہ نہیں آ پا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں ٹرک کے پیچھے لکھا دیکھتے تھے، محنت کر، حسد نہ کر۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے پورا یقین ہے ملک میں ایک دن خوشیاں ضرورآئیں گی۔ حوصلہ مت ہاریں، اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں کسی سیاسی پارٹی کا جھنڈا نہیں لگا ہوا۔