اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی۔ شرح سود 2 فیصد کمی کیساتھ 13فیصد ہوگی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں کمی کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مہنگائی کنٹرول جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔ مہنگائی میں کمی ہوتی ہے تو شرح سود میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 661 پوائنٹس کی حد کو چھوگیا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔