اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر جو فرد عائد کی گئی، اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبر 2024 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے موصول کر لیا ہے۔
فیصل ملک نے بتایا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے 23 افراد کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے، اور اس پر بھی دلائل دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 265 ڈی کے تحت بریت کی درخواستوں پر 19 دسمبر کو دلائل دیے جائیں گے۔
وکیل نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ جب تک بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
عدالت 19 دسمبر کو ان درخواستوں پر مزید سماعت کرے گی۔