سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک بڑی پیش گوئی کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت اور دیگر جمہوری امور کو جمہوری طریقے سے ہی حل کیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوگی، اور مولانا صاحب کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کے نمائندگی کے معاملات بھی طے پائیں گے، ان شاء اللہ۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد یہ سب دیکھنے کی امید رکھتے ہیں، کیونکہ بات چیت ہی آگے بڑھنے کا صحیح طریقہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی کوششیں ضائع نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔