حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں مزید اضافہ ہو گیا، مارچ سے اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے میں 4 ہزار 304 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ڈان نیوز نے اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ مارچ سے اکتوبر 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرض 4 ہزار 304 ارب روپے بڑھا اور اکتوبر 2024 تک یہ قرضہ 69 ہزار 114 ارب روپے ہوگیا۔
فروری 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا، موجودہ حکومت کے پہلے 8 ماہ کے دوران مقامی قرض میں 4 ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا