پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک اور اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی گورنر نے منظوری دے دی،
جس کے نتیجے میں شفقت ایاز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ گورنر نے سمری کی منظوری کے بعد اسے واپس بھیج دیا۔
اس دوران گورنر نے مشال یوسفزئی کی معاون خصوصی کے طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کر دیے۔ ذرائع کے مطابق شفقت ایاز کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا جائے گا
شفقت ایاز کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کے بعد وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ 28 نومبر کو مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی جگہ شفقت ایاز کو شامل کیا گیا تھا۔