پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ؛ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ؛ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج 17 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائیگا۔

قومی ون ڈے اسکواڈ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاون کے لیے روانہ ہوگیا ہے ، جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز پارل ،کیپ ٹاون اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عباس آفریدی، جہانداد خان اور عمیر بن یوسف آج شام براستہ دوبئی وطن روانہ ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے پارل میں شروع ہوگی۔دوسرا میچ19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

پاکستان سکواڈ میں عبداللہ شفیق ، کامران غلام اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سفیان مقیم اور عثمان خان پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ سیریز سے متعلق کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری تیاریوں کے لحاظ سے یہ ایک اہم ون ڈے سیریز ہے۔

بحیثیت کپتان رضوان کی تیسری ون ڈے سیریز ، پچھلی دونوں سیریز جیت چکے ہیں۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *