شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

شانگلہ : خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شہید ہوئے، جبکہ محرر ارشد خان، سپاہی ارشد خان اور رفعت زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بٹگرام اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی ہے اور متعدد جگہوں پر سرچ آپریشن کیے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *