سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے امریکہ کے نومنتخب ایلچی رچرڈ گرینل کی تقرری بارے اہم انکشاف کیا ہے ۔
فیاض الحسن چوہان نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ رچرڈ گرینل کو وزیر خارجہ بننا تھا، اس نے یہی امید کی تھی وہ مالدار آدمی ہے اور اس نے ٹرمپ پر کافی خرچہ بھی کیا ، مگر ٹرمپ نے اس کو سر سے اتارنے کے لئے دو ممالک نارتھ کوریا اور وینیزویلا کے لئے اپنا مشیر بنادیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل کو’’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘‘مقرر کیا گیا ہے ، رچرڈ گرینل نے چند دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ 26نومبر کوسماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، جس پر ان کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔