پشاور ہائی کورٹ کا وزیراعلیٰ پختونخوا کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم      

پشاور ہائی کورٹ کا وزیراعلیٰ پختونخوا کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم      

پشاور ہائی کورٹ  نے  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ 

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور وقار احمد نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے وزیر اعلیٰ علی مین گنڈا پور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت منظور کرتے  تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم  دیا۔

 وزیر اعلیٰ  کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں، ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کردای ۔

عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی حکم جاری کیا ۔

بعدازاں آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ کلیئرنس نہیں ہے، میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں مجھے کسی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ، سول نافرمانی میں بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *