پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 17 ہزار 039 پوائنٹس کی سطح چھولی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے دوران انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا، اور ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1876 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر کاروبار ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *