شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا گیا۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دینے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت ہے

عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے، جو کہ حقائق کے برعکس ہے اور گواہوں کو کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دینی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *