سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلباء کیلئے خوشخبری

سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلباء کیلئے خوشخبری

کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نصاب کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں نئی سلیبس پالیسی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں 25 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امتحانات نصاب کے 75 فیصد پر مبنی ہونگے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ایک ڈویژن ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ نے یہ فیصلہ کیا ہے تاہم نظر ثانی شدہ منصوبے کے مطابق سائنس، ہیومینیٹیز، کامرس، جنرل گروپ، پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا انکے نصاب کے 75 فیصد پر جائزہ لیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے قبل تمام مضامین کے نصاب کا کم از کم 50 فیصد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ یہ فیصلہ 28 نومبر کو اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ 2025/26 سیشن کیلئے تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلی کی وجہ سے جو یکم اگست کے بجائے یکم اپریل سے شروع ہوگا، میٹرک کے امتحانات 15 مارچ اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل کو شروع ہوں گے، نصاب کو اسی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *