شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشکش کا انکشاف

شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشکش کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی رہائی سے متعلق پیشکش کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک احتجاج سے پہلے مذاکرات ہوئے اور 15 سے 20 دن میں عمران خان کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی۔ تاہم مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہئے تھے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران خان یا پارٹی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ عمران خان نے اس دفعہ قیادت کے مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ عمران خان کے بیان سےتھوڑا نقصان ہوا۔ن لیگ کوشش کر رہی ہیں کہ مذاکرات آگے نہ بڑھ پائیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کوششیں ہورہی ہیں تاہم ابھی تک مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *