مزاکرات نہیں، ڈی چوک کے شہداء کا انصاف چاہتے ہیں، علی محمد خان

مزاکرات نہیں، ڈی چوک کے شہداء کا انصاف چاہتے ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے وزیر اطلاعات کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ شہداء کے گھروں پر جائیں اور ایبٹ آباد سمیت دیگر مقامات پر رینجرز کے ساتھ مزارات پر جائیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہم کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، ہم ڈی چوک کے شہداء کا انصاف چاہتے ہیں ۔علی محمد خان نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جیل جوانمردی سے کاٹنی چاہیے، میں نے 78 روز جوانمردی سے جیل کاٹی اور ممتاز قادری و صوفی محمد والی کوٹھڑی میں وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بدقسمت قوم ہے جو آج تک ہوش کے ناخن نہیں لے سکی، ایک وزیر اعظم کو شہید کیا گیا اور دوسرا پانچ سو دنوں سے قید میں ہعلی محمد خان نے کہا کہ “سیاستدان بات کرتا ہے گولی نہیں مارتا، پاکستان ایک سیاستدان نے بغیر بندوق کے حاصل کیا تھا”، اور غفار خان و ولی خان کو عزت دیتے ہوئے مزید کہا کہ “ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا، لیکن ہمارے ہاتھوں پر کسی کا خون نہیں ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دن عمران خان بھی جیل سے نکل آئے گا اور ان کے خلاف غداری اور دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *