ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری

ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے نئے رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔

یہ مسودہ عوامی رائے کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے، جس میں ججز کی تقرری کے لیے میرٹ، پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانون پر عبور اور صلاحیت کو اہمیت دی گئی ہے۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تقرری کے لیے امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی ضروری ہوگا۔ مزید برآں، ججز کی نامزدگی میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے کی جانی چاہیے، جبکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *