جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 240 رنز کا ہدف دے دیا۔
جنوبی افریقا نےپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے شاندار 86 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹرسٹن اسٹپس اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔