عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایک دھیلے کا کام نہیں کر رہی، 2018سے اب تک چھ سال ضائع ہو چکے ہیں، حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، اس کا ہر دن ملک پر بھاری ہے۔
پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں جاب فئیر کی تقریب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی خرابی ہے، حکمران جو کر رہے ہیں میں اس کا حصہ نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کا پیغام ووٹ کو عزت دو جبکہ نئی سوچ اقتدار کو عزت دو ہے، ایسے میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا۔