سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینی سیوس جونیئر نے جیت لیا

سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینی سیوس جونیئر نے جیت لیا

برازیل اور ریال میڈریڈ کے وینی سیوس جونیئر نے سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا ۔

دوحہ میں ہونے والے فیفا ایوارڈز کی تقریب میں سال 2024 کے بہترین فٹ بالر اور فٹ بال کے بہترین لمحات کا انتخاب ہوا جس میں  دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں، کوچز، صحافیوں اور فینز نے ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

ارجنٹائن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے الہینڈرو گرناچو نے بہترین گول کا پسکاس ایوارڈ جیتا۔

گرناچو کا انگلش پریمیئر لیگ میں نومبر 2023 میں ایورٹن کے خلاف گول پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار فتح

امریکا کی ایلیزا نائیہر کو سال کی بہترین ویمن گول کیپر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسپین کی آئٹانا بونماتی کو سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا ایوارڈ دیا گیا۔

برازیل کی مارٹا نے اپنے ہی نام سے منسوب خواتین کے بہترین گول کا مارٹا ایوارڈ جیتا، فیفا نے اس سال ویمن فٹبال کے بہترین گول کےلئے مارٹا ایوارڈ متعارف کرایا تھا، مارٹا کو جمیکا کے خلاف اسکور کئے گئے گول پر یہ ایوارڈ ملا۔

ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینیز سال کے بہترین مین گول کیپر قرار پائے جبکہ برازیل کے تھیاگو مائییا کو فیئر پلے ایوارڈ دیا گیا۔

فیفا ایوارڈز 2024 سال کے بہترین مین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینیسیوس جونیئر کے نام رہا، رواں برس میسی اور رونالڈو ایوارڈ حاصل نہ کر سکے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *