محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کا سرحد اور امیگریشن پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے تاہم شام/رات میں چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی07  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت میں منفی06،  استور، ہنزہ  اور کوئٹہ میں  منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *