پرتگال نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

پرتگال نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

لزبن: پرتگال نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملکی معیشت کو فروغ دینا اور بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پرتگال کی حکومت نے رواں ہفتے اپنے نئے ورک ویزا پروگرام کا انکشاف کیا ہے، جو ان افراد کے لیے مخصوص ہوگا جو بیرون ملک کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس نئے پروگرام کے تحت پرتگال ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو بین الاقوامی سطح پر ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں

پرتگال کے ٹورازم بورڈ نے اس مقصد کے تحت ایک نئی مہم بھی شروع کی ہے تاکہ غیر ملکیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جا سکے، خصوصاً برطانیہ سے آنے والوں کو رہنے اور کام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے، اور اس کے ساتھ زرمبادلہ حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *