لاہور: رواں سال صوبہ پنجاب بھر میں 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، لاہور میں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 5 لاکھ 84 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں
ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر فیصل آباد میں 1 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں 54 ہزار اور راولپنڈی میں 44 ہزار چالان کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ سفر کی اجازت نہیں ہے
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ بار بار بھاری جرمانے ادا کرنے سے بہتر ہے کہ شہری ہیلمٹ کا استعمال کریں، کیونکہ ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ سفر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے۔ مرد اور خواتین موٹر سائیکل سوار ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول سے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کر سکتے ہیں
ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی