حکومت مطالبات تسلیم کرے تو مذاکرات بہتر سمت سے آگے بڑھیں گے، پی ٹی آئی پارٹی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ

حکومت مطالبات تسلیم کرے تو مذاکرات بہتر سمت سے آگے بڑھیں گے، پی ٹی آئی پارٹی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں، ڈھیروں پر چھاپوں کی مذمت کرتی ہے ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباو ڈالنا بند کیا جائے جبکہ اراکین پر دباؤ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں پارلیمانی پارٹی نے  9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے کہا کہ  دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے۔

اعلامیہ میں پارلیمانی پارٹی کا بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ اور  26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ، تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے: شاہد خاقان

اعلامیے میں پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کااظہار کیا کہ تحریک انصاف اور قیادت اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے، حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کی کوشش کی، ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

 پارلیمانی پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں،حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے تو مذاکرات بہتر سمت سے آگے بڑھ سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *