گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کا کم از کم بل کتنا آئے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین کا  کم از کم بل کتنا آئے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی تجاویز سامنے آئی ہیں، جس سے صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے کم از کم بل میں اضافہ ہو گا۔ پنجاب اور پختونخوا کے صارفین کا کم از کم بل 2450 روپے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا کم از کم بل 2651 روپے تک آ سکتا ہے۔

اگر صارفین دو یونٹ گیس استعمال کرتے ہیں تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کا کم از کم بل 3100 روپے تک ہو گا، جب کہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 3300 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

تین یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانچ ہزار روپے تک جا سکتا ہے، اور چار یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 5700 روپے تک، جب کہ بلوچستان اور سندھ میں یہ 6600 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

یونٹس کے اضافی استعمال کے ساتھ بلوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں اور ان کی منظوری کے بعد قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *