واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مشہور نجی ہوٹل میریٹ (Marriott) کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے قانونی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ایک حصہ سیل کردیا تھا۔ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ٹیم کے مطابق ہوٹل کی عمارت تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر ہے اور اس کا استعمال عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
سی ڈی اے نے بتایا کہ میریٹ ہوٹل نے اپنی بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا جو کہ بلڈنگ کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے نے ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بھی نشاندہی کی۔ سی ڈی اے کے مطابق میریٹ ہوٹل 16 کروڑ روپے کے واجبات کا نادہندہ نکلا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل نے گرین بیلٹ پر غیر قانونی طور پر کار پارکنگ بھی قائم کر رکھی تھی۔