سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 29 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے دن 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 807 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس رہی۔

آج مارکیٹ میں 1.16 ارب شیئرز کے سودے 56 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 541 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 603 ارب روپے رہ گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *