جنوبی افریقہ کو 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش ہوگی، کپتان محمد رضوان

جنوبی افریقہ کو 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش ہوگی، کپتان محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 280رنز کا ہدف دینے کی کوشش ہوگی۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں جیت پر بے حد خوشی ہے۔ پچھلے چند ماہ سے ٹیم میں بہتری آرہی ہے۔ کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقہ کو اچھا ٹارگٹ دیں۔ وکٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: چیمپینز ٹرافی: آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں اتفاق ہو گیا

پاکستان کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ جبکہ اس سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *