پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 73 اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 32 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائےجبکہ عرفان خان 15، شاہین آفریدی 16 اور حارث رؤف 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مفاکا نے 4 اور مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ون ڈے کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیںجبکہ پاکستان ٹیم نے اپنے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔