ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔