پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور تین کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی اداروں پر حالیہ امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ صدر بائیڈن کی حکومت آخری دنوں میں بھی دہرے معیار پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔