مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ، وزیراعظم  نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

وزیراعظم شہبازشریف کا مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ اوروزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اورسربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے مابین رابطہ ہوا ہے اور مولانا فضل الرحمان کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔جس میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ اورمولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *