خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا ہوگی ،شیر افضل مروت

خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا ہوگی ،شیر افضل مروت

 پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیر کے روز 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پارٹی عمران خان کو 14سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں 14سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پارٹی کا حکم ہوا میں اُڑا دیا

ہمارے حقوق متاثر ہوئے ہیں، ہم مطالبات کرتے ر ہیں گے ، مطالبات پر تو کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ یہ ہےکہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا جائے اورسب سے اہم ہے فریقین کا خلوص دل سے مسائل سے نکلنے کیلئے ٹیبل پر بیٹھنا، حنیف عباسی نے جو زبان استعمال کی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کا پنشنرز اور بزرگ شہریوں کیلئے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانےکا فیصلہ

پی ٹی آئی امریکا کے ترجمان سجاد برکی کی پوسٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ سجاد برکی پی ٹی آئی کے عہد یدار نہیں ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہر شخص خود ساختہ ترجمان بن کر آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سالمیت، بقاء اور ترقی کیلئے ایک ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *