دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے، دوران سماعت استغاثہ کےگواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی ۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
دوران سماعت مزید 6 ملزمان پر فرجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔