سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل شروع ہونے سے کم از کم احتجاج اور تشدد نہیں ہوگا، اور یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی رائے لی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے قد آور سیاست دان بہت کم ہیں اور ان کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ حکومت کی نیت نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے حالیہ اتار چڑھاؤ پر بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شرح سود میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں اضافہ ہوا، لیکن حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے ٹیکس لگانے یا معاشی اصلاحات کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، بلکہ سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔