ایران مذاکرات کیلئے راضی نہ ہوا تو امریکا کیا کرے گا؟ بڑی خبرآ گئی

ایران مذاکرات کیلئے راضی نہ ہوا تو امریکا کیا کرے گا؟ بڑی خبرآ گئی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ محض دنوں کی بات ہے کہ خارگ جزیرے میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوجائے گی اور تیل کے ایرانی کنویں پیداوار بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی میری ٹائم تجارت میں رکاوٹ ڈالنا ایرانی حکومت کی بنیادی آمدنی کو ہدف بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی پلاننگ، نئی تیاری،امریکا جنگ کے اگلے مرحلے کیلئے متحرک ، سینٹکام کا بڑا انکشاف

امریکی محکمہ خزانہ اکنامک فیوری یعنی معاشی قہر برقرار رکھے گا تاکہ فنڈز پیدا کرنے، انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ایران کی صلاحیت کو منظم انداز سے کمزور کیا جائے۔

اسکاٹ بیسینٹ نے خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص یا جہاز ایران سے خفیہ تجارت یا فنانس میں پایا گیا تو اس پر امریکی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

اسکاٹ بیسینیٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایرانی حکومت کے فنڈز کو منجمد ایرانی عوام کی جانب سے کررہا ہے۔

اس سے قبل امریکا کی طرف سے ایران پرسخت پابندیاں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ایران کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ایران اپنی معیشت کو چلانے کیلئے خارگ جزیرے پر انحصار کرتا ہے اب اگر ناکہ بندی جاری رہتی ہے تو ایران کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *