خیبر پختونخوا میں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقدی

خیبر پختونخوا میں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقدی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن  کیلئےآخری حد تک جائیں گے، کرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو اپنی سیاست نہیں چمکانی چاہیے، کرم والا معاملہ بہت حساس ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی   گزشتہ روز چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ کی رہائش گاہ پہنچے، آفتاب شیر پاؤنے ان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کی  ملاقات میں سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر بھی  گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اظہار

محسن نقوی نے آفتاب احمد شیرپاؤ کو خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں پائیدار امن کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔  وزیر دخلہ کا کہنا تھا کہ  آفتاب   خان شیر پاؤ بزرگ سیاستدان ہیں، خیبرپختونخوا میں ان کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخواخصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔  قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاؤبھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف و زرداری کے خلاف عدالتیں خاموش،عمران کے کیسز فاسٹ ٹریک پر، شعیب شاہین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *