سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، ایاز صادق

سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کاکہنا ہے کہ ملکی مسائل کو مسائل سے نکالنے کیلئے مذاکرات میں ہی واحد آپشن ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھاکہ وطن عزیز پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے اسی میں سب کی بھلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج کیس : پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

معاملات کو آگے بڑھ کر اورخلوص نیت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےاسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

بیرسٹر گوہر نے مجھ سے مذاکرات میں فعال طور پر کردار ادا کرنے کی استدعا کی ہے۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کوکھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *