حکومت نے پاور سیکٹر کے لئے 50ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال سے لے کر اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کئے جا چکے ، 50ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجراء پائپ لائن میں ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی پاور سیکٹر سبسڈی کے لیے 128 ارب روپے دئیے گئے ہیں ۔ دوسری سہ ماہی میں 31 ارب روپے سبسڈی کی صورت میں جاری کئے گئے۔
مزید 50 ارب روپے کے بعد جاری شدہ سبسڈی 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے دسمبر 2024 تک طے شدہ ہدف کے مقابلے میں سرکلر ڈیٹ کا فلو انتہائی کم ہے۔