9مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہونگے ،رانا ثناءاللہ

9مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہونگے ،رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر و سابق وفاقی وزیررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نو مئی واقعات پرمزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں آنا باقی ہیں ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا 190ملین پاؤنڈز کیس بھی ان میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی کے واقعات کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ۔ حکومت کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، انہوں نےپی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نئی پیشکش: حکومت نہ گرائیں تو رہائی مل سکتی ہے، عمران ریاض خان کا دعویٰ

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ضرور پڑے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی جماعت کیخلاف فیصلہ آئے اور اسکا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *